نئے پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس دسمبر میں ایوارڈ کئے جائیں گے
اسلام آباد(نا مہ نگار)حکومت نئے پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنس دسمبر میںجاری کرے گی ،اعلی سطح پٹرولیم وفد وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کے زیرِ قیادت پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے گری میں کینیڈین گلوبل ایکسپلوریشن فورم (سی جی ای ایف)کے زیر اہتمام ایک دوپہر کے کھانے میں حصہ لیا،فورم کینیڈا میں مقیم ، بین الاقوامی سطح پر مرکوز ای اینڈ پی کمپنیوں اور افرادکو پٹرولیم سکیٹر میں سرمایہ کاری کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔فورم بین الاقوامی تیل اور گیس میں نیٹ ورکنگ کے مواقع کے علاوہ اور دیگر ممبروں اور اس سے وابستہ کمپنیوں کو دنیا سے تیل و گیس کے کاروبار سے وابستہ وسائل تک راسائی مہیا کرتاہے۔ فورم میں چالیس (40)سے زیادہ کینیڈا کی پیٹرولیم کمپنیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان میں پٹرولیم سیکٹر خاص طور پر اپ اسٹریم سیکٹر اور نئے بلاکس پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی گئی جسے اگلے بولی راؤنڈ میں شامل کیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے کمپنیوں کو موجودہ بلاکس میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔کینڈین کمنپیوں نے بلاک ایکسپلوریشن بولی میں شرکت اور سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلی وفد کی گیس ٹیک نمائش اور کانفرنس میںبھی شرکت کی ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ندیم بابر نے وزارتی اجلاس میں "پالیسی میں تبدیلیاں اور گیس انڈسٹری کو تبدیلی کے فوائد کو یقینی بنانے کے لئے نئے ضابطے کی ضرورت پر گفتگو کی ، شیر افگن خان ، ایڈیشنل سکریٹری (پالیسی)نے "سیشن میں نئے اور ابھرتے ہوئے ایل این جی درآمد کنندگان کو واٹر بورن گیس مارکیٹ تشکیل پر تبادلہ اظہار کیا،دونوں عمومی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حکومتِ پاکستان گیس کے شعبے کو نجکاری کر رہا ہے،نجی ایل این جی ڈویلپرز کو حکومت کی طرف سے کسی بھی مالی یا آف ٹیک وابستگی کے بغیر ایل این جی انفراسٹرکچر تیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، قدرتی گیس تھرڈ پارٹی کے رسد قواعد کے تحت فریقین گیس کو ٹال فیس کی ادائیگی پر دو گیس یوٹیلیٹی کمپنیوں کے پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے نقل و حمل ممکن ہو گی ،کانفرنس میں پیٹرولیم سیکٹر کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع شیئر کیے گئے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نئے ایکسپلوریشن بلاکس کی بولی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزارتِ توانائی پاکستان کے پٹرولیم سیکٹر کو فروغ دینے کے عمل پر گامزن رہے گی۔