خور شید شاہ کی گرفتاری بہترین اقدام ہے ،اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ خور شید شاہ کی گرفتاری بہترین اقدام ہے خورشید شاہ سمیت دیگر لٹیروں چوروں کو گھسیٹ کے اور لٹکانے سے یہ اقدام عظیم ترین ہو جائے گا یہ عمران خان کی کو ئی کامیابی نہیں بلکہ اپوزیشن رہنمائوں کے کرتوتوں کے نتیجے میں ناکامی ہیں عمران خان تو خود گھٹیا سیاست کرتے ہو ئے اداروں کو درست کرنے اور میرٹ کا دعویٰ کرتے ہو ئے اداروں کو تباہ اور میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں شہباز گجر ،ظفر علی شاہ ،میاں خالد ،چوہدری اکرم اور دیگر بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع الیکشن کمیشن صدارتی آردیننس کے ذریعے دو ارکان کی تعیناتی سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت اور آئے دن بیوروکریسی میں سیاسی دبائو کے تحت تبدیلیاں تعیناتیاں عمران خان کا خاصہ بن چکی ہیں۔