مال روڈ لاہور کی نجکاری کیلئے رابطے ہورہے ہیں، میاں محمد سومرو
اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ اور ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان مشکل فیصلے کررہے ہیں، امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔امریکہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن میں بڑے امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں حویلی بہادر شاہ بلوکی پلانٹ کی نجکاری ہوگی ۔ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے عمران خان مشکل فیصلے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسٹیل مل نجاری کے معاملے میں عدالتی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ مال روڈ لاہور کی نجکاری کے لیے رابطے ہورہے ہیں۔ ایس ایم ای اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ او جی ڈی سی ایل سمیت حکومتی عمارتوں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ واشنگٹن میں سفارت خانے کی پرانی عمارت کی نجکاری بھی سوچ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے عالمی طاقتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، مسئلہ کشمیر امریکی محکمہ خارجہ اور ارکان کانگریس سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔