پاکستان آ گہی پروگرام ‘اساتذہ طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوا ن قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور ( کلچرل رپورٹر )رحمن گرلز ہائی سکول ، بیڈن روڈ کی طالبات نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظم ؒ لاہور اور شائننگ سٹار ہائی سکول نزد مغل آئی ہسپتال کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرامنے ایوان قائداعظم ،1شاہراہ نظریہ پاکستان ، جوہڑ ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستانکی تصویری گیلریز بھی دیکھیں ، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، داتانگر ، نالج سکول فارگرلز ، چائنہ سکیم، شاد باغ ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، ملتان روڈ کا وزٹ کیا ، ایوان کارکنان تحریکپاکستان ایوان قائداعظم ، اور مذکورہ بالاتعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 383تھی۔