قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈیو یلپمنٹ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
لاہور ( پ ر )قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل پنجاب لاہور ، لاہور میں موضوع ‘‘ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے وقار کااحترام کریں ‘‘ اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیاگیا، پروقار ریلی کے انتظامات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قائداحمد خاور شہزاد نے کیے ۔ریلی کی صدارت ڈاکٹر نائلہ نے کی اور ان کے ہمراہ ڈاکٹرسمعیہ ناز، مصباح حسیب ، زاہدہ بتول ، ودیگرسٹاف اور پروموشن لنک ٹریننگ کی شرکا ء خواتین افسران نے کشمیری خواتین کی حالت زار اور موجودہ لاک ڈائون کی عکاسی کرتے ہوئے بینز ، تصاویر اور پلے کارڈ اٹھائے ۔