سول لائنز کالج میں تقریری مقابلوں کا چوتھا مرحلہ
لاہور (پ ر) گورنمنٹ سول لائنز لائنز کالج میں صوبائی سطح پر تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ انٹرلیول مقابلوں میں انسانیت سے محبت، ہماری پہچان کے موضوع پر فیضان احمد نے اول، محمد طاہر نے دوئم ، سوئم عباس نیلی جبکہ ڈگری لیول میں صوبائی تعصب کا خاتمہ کیسے کریں گے کے موضوع پر تصور مجید ملتان سے اؤل، مستنصر علی راولپنڈی سے دوئم، شاہد اللہ خان سوئم پوسٹ گریجویٹ لیول جمہوریت میں رواداری کی اہمیت کے موضع پر جنید بابر فیصل آباد سے اول، محمد زوہیب عالم لاہو رسے درئم، محمد اسامہ ساہیوال سے سوئم پوزیشن حاصل کر سکے۔