عمران خان اقوام متحدہ سے اردو میں خطاب کریں ، ڈاکٹر شریف نظامی
لاہور( پ ر ) پاکستان قومی زبان تحریک کے صدرڈاکٹر محمد شریف نظامی نے وزیراعظم عمران خان پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں خطاب کریں ۔ڈاکٹر شریف نظامی نے واضح کیا کہ ملک کے آئین ، عدالت عظمیٰ کے فیصلے اوربانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کی حکومت خصوصا وزیراعظم کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر موقع اور ہر سطح پر فومی زبان اردو کی ترویج واشاعت کے لیے کوشش کریں ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ایک اہم موقع ہے کہ وزیراعظم اپنی قومی زبان میں تقریر کر کے عالمی سطح پر اردو کی اہمیت کواجاگر کر سکتے ہیں۔