گرلز سکول کی زیر تعمیر عمارت جلد مکمل کی جائے
مکرمی! گاؤں میں موجود گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بیسہ کلاں کو ہائی کا درجہ دینے کے لئے نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے 2017ء میں 75 لاکھ 45 ہزار کی گرانٹ منظور ہوئی تھی۔ بلڈنگ کی تکمیل 22 اپریل 2018ء کو ہونی تھی۔ کمروں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ چار دیواری اور باتھوں کا کام باقی رہ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں پرزور اپیل ہے۔ کہ اس بات کا نوٹس لیں کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود سکول کی زیر تعمیر بلڈنگ کو مکمل کیوں نہیںکیا گیا۔ متعلقہ حکام کو حکم صادر فرمائیں۔ کہ وہ بیسہ کلاں میں سکول کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کریں۔ تاکہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بیسہ کلاں کی اپ گریڈیشن ہو سکے۔(راجہ زاہد منیر ولد منیر اللہ، گاؤں و ڈاکخانہ بیسہ کلاں تحصیل سرائے عالمگیر ضلع گجرات)