سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ مفت ہوگا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کیلئے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے تشخیصی ٹیسٹ کی فیس ختم کردی۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں ڈینگی کا تشخیصی ٹیسٹ مفت کیا جائے گا۔