سپریم جوڈیشل کونسل کاروائی کیخلاف جسٹس فائز کی درخواست ، 10رکنی لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس قاضی فائز عیسی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے دس رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے یہ لارجر بینچ تشکیل دیا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 24 ستمبر کو ایک بجے سماعت کرے گا۔ فل کورٹ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی امین احمد حصہ ہونگے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر گزشتہ سماعت پر سات رکنی لاجر بنچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ سے علیحدگی کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس سے نیا فل کورٹ بینچ اور جلد سماعت کیلئے درخواست کی گئی تھی۔