سرکاری ملازم ناجائز حکومت کی اطاعت کے پابند نہیں: فضل الرحمن
مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آئین کی حفاظت ہم میں قدر مشترک ہے تو کسی کو اسے مذہبی کارڈ نہیں سمجھنا چاہئے۔ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دے، کوئی سرکاری ملازم اس ناجائز حکومت کی اطاعت کا پابند نہیں۔ حکومت توہین رسالت کی مرتکب قوتوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ موجودہ حکومت کو کشمیر فروش تصور کرتے ہیں۔ حکومت کا شور شرابہ اپنی کوتاہیوں کی پردہ پوشی کیلئے ہے۔ ٹربیونلز کے نام پر میڈیا پر قدغن کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عمران خان کے مصنوعی دھرنے کو ہمارے احتجاج سے مشابہت نہ دی جائے۔