جدید ترین رہائشی منصوبے ایٹین کی جانب سے کوئٹہ میں اوپن ہائوس ایکسپو کا انعقاد
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)پاکستان کی معروف لگژری ہاؤسنگ سوسائٹی ایٹین اور سلوشن جنکشن رئیل اسٹیٹ (ایس جے) کی جانب سے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں اوپن ہاؤس ایکسپو کا اہتمام کیاگیا ، یہ خصوصی ایکسپو21 ستمبر تک جاری رہے گا۔ یہ تقریب خطہ بلوچستان کے لئے خصوصی شراکت کے معاہدے کے سلسلے میں تھی جس پر دونوں اداروں کے مابین دستخط ہوئے تھے۔اس ایکسپو میں کوئٹہ کے معروف کاروباری افراد، رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں اور کارپوریٹ منیجرز نے شرکت کی۔ مہمانوں نے ایٹین کے پریمیم پروڈکٹ لائن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایٹین، طارق حامدی نے کہا کہ یٹین نے ڈیزائن، فن تعمیر اور پائیدار زندگی کے لئے بہترین منصوبہ بنایا ہے۔