ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، وفاقی، صوبائی وزرائے صحت کی گمشدگی کا اشتہار دیا جائے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور اموات پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے حس، نالائق اور نااہل حکومت اپنی مجرمانہ غفلت پہ شرمندہ تو ہو؟ کوئی جواب تو دے؟ وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت کی گمشدگی کا اشتہار دیا جائے۔ ڈینگی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یک جہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 7000 ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی خبریں ملک میں حکومتی وجود کے خاتمے کا اعلان ہے۔ سابق وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 4ہزار سے زائد ڈینگی کے مریضوں کی موجودگی آپ کی حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈینگی اور پولیو کے کیسز میں اضافہ بتا رہا ہے کہ ملک کیسے چلایا جا رہا ہے۔