تربت کے علاقے شپک میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا,پاک بحریہ کی بر وقت امدادی کاروائی سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا : ترجمان پاک بحریہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تربت کے علاقے شپک میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فوری ضرورت تھی ۔ پاک بحریہ نے لوکل گورنمنٹ کے درخواست پر بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا،زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گی۔ شدید زخمی افراد کو پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی بر وقت امدادی کاروائی سے قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا -