امریکہ نے چین کی فوج پر روس سے جنگی طیارے اورمیزائل سسٹم کی خریداری پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ چین نے آلات کی تیاری کے محکمے کو روس کے اسلحہ کے اہم برآمدکنندگان کے ساتھ اہم منتقلی پر فوری پابندیاں نافذ ہوں گی۔
امریکہ نے چین کے ادارے کوبرآمدی لائسنس کے لئے درخواست دینے اورامریکی مالیاتی نظام میں شمولیت سے روک دیاہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے روس کی فوج اورخفیہ ادارے کے ساتھ منسلک ہونے پرمزید33افراد اور اداروں کو بھی بلیک لسٹ کردیا ہے اورانہیں2017ء کے قانون کے تحت فہرست میںشامل کردیاہے۔