لاہور : امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیتر ناورٹ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کو اپنے باہمی مسائل پر بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہیئں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بھیجے جانے والے مثبت پیغامات کو دیکھ رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اس سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعلقات مضبوط ہوں گے۔