ٹرمپ انتظامیہ سے معاہدہ‘ جرمن آٹو کمپنی ایران میں کاروبار ختم کر دے گی
واشنگٹن (اے ایف پی) اخبار بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی والکس ویگن نے بھی امریکی دبائو قبول کرلیا اور وہ ایران کے ساتھ کاروبار اور لین دین ختم کر دے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور بڑی جرمن کمپنی میں کئی ہفتے مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت وہ ایران میں کاربار ختم کر دے گی۔ یہ بات جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔