نواز شریف کی رہائی، مکہ مکرمہ میں بھی مٹھائی تقسیم فیصلہ حق کی جیت ہے : حمزہ سعید
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سزا معطلی کافیصلہ آتے ہی مکہ مکرمہ میں پاکستانیوں میںمسرت کی لہرڈورگئی۔ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے۔ رہنما حمزہ سعید مکی بٹ نے مٹھائیاں تقسیم کیںاوراپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد الحرام میںجاکربیت اللہ شریف کا طواف کیااورشکرانے کے نوافل اداکئے۔ حمزہ سعید مکی بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قائد نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر)محمدصفدرکی رہائی کافیصلہ حق اورسچ کی جیت ہے۔ میاںنوازشریف اوران کی بیٹی کوجیل بھجوانے کامقصد ہی عمران خان کو اقتدارمیں لانا ہی تھا۔