سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹے ضمانت پر رہا
قاہرہ (اے ایف پی) مصری عدالت نے سٹاک مارکیٹ میں حصص کی خریدوفروخت کے حوالے سے سکینڈل میں ملوث سابق صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹوں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ ان کے وکلاء اور عدالتی ذرائع نے میڈیا کو بتایا دونوں کو ایک لاکھ پائونڈز کے مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اب اس کیس کی سماعت 20اکتوبر کو ہوگی۔ گمل اور الٰہ کو چند روز قبل اس سکینڈل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔