سپیلنگ کی غلطی، ہانگ کانگ کی ائر لائن کیتھے پیسیفک مذاق کا نشانہ بن گئی
ہانگ کانگ(این این آئی)ہانگ کانگ کی ایئر لائن کیتھے پیسیفک کے نئے جہاز پر نام کی واضح غلطی سے کمپنی ایسی انجان ہوئی کہ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسے غلطی کا احساس ہوا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کیتھے پیسیفک کے نئے طیارے پر کمپنی کے نام کی سپیلنگ درست نہیں تھی یعنی ٹائپوز کی وجہ سے Pacific لکھنے کے بجائے Psciic لکھا گیا جس پر کچھ مسافر پریشان ہوئے اور سمجھنے لگے کہ شاید ایئرلائن کا نام تبدیل ہوگیا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے سپیلنگ کی غلطی پر طیارے کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیں جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا پر بھی اس پر تبصرے ہونے لگے۔