چینی فوج کے اہم یونٹ پر امریکی پابندیاں
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے روس سے جنگی جہاز اور میزائل خریدنے پر چین کے فوجی یونٹ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ چین نے روس سے ’’ایس یو جنگی جہاز‘‘ اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’’ایس 400‘‘ میزائل خریدے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ جنگی سازوسامان خریدنے پر چین کی وزارت دفاع کے یونٹ نے روس پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے ضرر رساں سرگرمیوں پر روس کے 33 فوجی حکام اور اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے الزام لگایا ہے مذکورہ فوجی حکام اور ادارے روس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لئے کام کرتے تھے۔