ننگرہار میں ڈرون حملہ‘ داعش کے 4دہشت گرد ہلاک
جلال آباد (سنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کا ٹھکانہ تباہ اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کابل سے 120 کلومیٹر دور دیہہ بالا میں داعش کی خفیہ پناہ گاہ پر میزائل برسائے گئے۔ بیان میں وضاحت کی گئی اس حملے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ بتایا جاتاہے یہ پہاڑی علاقہ دشوار گزار ہے۔ طویل عرصے سے جنگجو گروپ لڑائی لڑ رہے ہیں۔