پانڈو سڑیٹ سے برآمد جلوس کے راستوں پر ایدھی ایمبولینس و رضاکارموجودرہے
لاہور(نامہ نگار)نویںمحرم الحرام کے موقع پر ایدھی ایمبولینس اور ایدھی رضاکار پانڈو سڑیٹ سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ایدھی رضاکار جلوس میں شامل اعزادروں کو طبی امداد اورکسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے الرٹ ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن نے پانڈو سڑیٹ سے برآمد ہونے والے جلوس میں گزشتہ روز 983 غزادروں کو طبی امداد دی جبکہ 38 اعزادروں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔پانڈو سڑیٹ سے خمیہ سادات کے تمام راستوں پر ایدھی موبائل فسٹ ایڈ کیمپ اور ایدھی ایمبولینسز موجوداور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے الرٹ ہیں۔