فیروزوالا: تین موٹرسائیکل‘ ایک کار چوری
فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ‘ فیروزوالا سرکل اور مریدکے ایریا میں نامعلوم افراد نے تین موٹرسائیکلیں‘ ایک کار چوری کرلی۔ پولیس نے اس ضمن میں مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مذکورہ افراد نے موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر جبکہ کار گلی میں کھڑی کی تھی جہاں سے چور لے اڑے۔