نشتر ہسپتال‘ نیورو سرجری وارڈ نمبر 14 کے آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کی کمی
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری وارڈ نمبر 14 کے آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے مریضوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد مریضوں کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے مریض بھاری فیسوں پر اپنا طبی معائنہ کروانے پر مجبور ہیں حرام مغز ‘ مہروں‘ ریڑھ کی ہڈی اور مرگی کے مریض بہت زیادہ رش کی وجہ سے اپنا طبی معائنہ کروائے بغیر واپس لوٹ رہے ہیں متعلقہ شعبہ میں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی آسامیاں طویل عرصہ سے خالی پڑی ہیں اور نشتر ہسپتال انتظامیہ سمیت شعبہ نیورو سرجری کے ڈاکٹرز کا مخصوص گروپ اس سیٹ پر کسی کو تعینات نہیں ہونے دے رہا ہے مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔