برطانیہ، آئرلینڈ میں طوفان سے تباہی کے بعد آپریشن کلین اپ
لندن (اے ایف پی) برطانیہ اور آئرلینڈ میں سمندری طوفان سے کئی شہروں میں بتاہی ہوئی۔ درخت، سینکڑوں بل بورڈز اور کھمبے گر گئے۔ شدید بارش کے ساتھ ہوا کی رفتار 145 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ چٹان گرنے اور دیگر واقعات میں سوئس خاتون سمیت 2 افراد کے ہلاک اور بیسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔آپریشن کلین اپ شروع ہو گیا۔ متعدد ساحلوں پر گاڑیوں کے ٹوٹے شیشے اور ملبہ بکھر گیا۔آئرلینڈ میں درخت گرنے سے ہلاکت ہوئی ہے ادھر یو کے نیشنل ویدر سروس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ابھی یقین سے نہیں کہہ سکتے طوفان کا زور کب ٹوٹے گا۔ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے کہامزید تفصیلات کا انتظار ہے۔