بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشورکے انتظامات مکمل ‘ سبیلیں ‘ میڈیکل کیمپ قائم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں مساجد و امام بارگاہوں ،جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات مکمل ،ماتمی و تازیہ جلوسوں کے روٹس پر استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی کا یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت یوم عاشور کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے منتظمین اور عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خدمات کی انجام دہی میں تعاون پر منتظمین اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ یوم عاشور پر عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے۔