درس اقبالیات۔۔۔۔۔۔مسلمان اور علم کا حصول
محمد رمضان گوہر
علم شرف انسانیت اور زیور آدمیت ہے۔ یہ اللہ کی بہت بڑی صفت ہے۔ رسول کریم نے فرمایا”اے میرے رب، میرے علم میں اضافہ فرما“۔ علم روحانی لحاظ سے بصیرت و معرفت اور مادی حوالے سے دنیوی اغراض و مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ایک وقت میں اسپین مسلمانوں کے دور حکومت میں علوم و فنون کا مرکز تھا۔ انگلستان کے لوگوں نے قرطبہ اور اشبیلیہ کی درسگاہوں سے علم حاصل کرکے آکسفورڈ اور کیمبرج جیسی درسگاہیں قائم کیں۔ یورپ نے سائنسی اور تکنیکی علوم کی بدولت بحر و بر پر اپنا سکہ جمالیا۔ ہر طرف یورپی تہذیب و ثقافت چھاگئی۔ہمیں چاہیے کہ بصیرت افروزی کے ساتھ ساتھ خرد افروزی کا بھی سامان مہیا کریں اور جدید علوم کے حصول کے بعد دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں۔محمد رمضان گوہر