نواز شریف کو کرپٹ کہنے والے خود بھی کرپٹ ہیں:غنویٰ بھٹو
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) گڑھی خدابخش بھٹو میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے میر مرتضیٰ بھٹو کی 20 ویں برسی منائی گئی جبکہ برسی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کارکنوں نے شہدا کے مزاروں پر حاضرے دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کیے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سیاستدان احتجاج اور مارچ کرتے ہیں پھر عوام کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں تو کچھ نہیں بولتے، سب کو پتا ہے کہ کرپشن ہے، نواز شریف کرپٹ ہے جو نواز شریف کو کرپٹ کہتے ہیں وہ خود بھی کرپٹ ہیں یہ لوگ اربوں روپے مارچ اور مظاہروں پر خرچ کرتے ہیں لیکن ایک بھی لفظ پانی، غربت اور دیگر عوامی مسائل پر نہیں بولتے کیونکہ ان کی کوئی آئیڈیالوجی نہیں ان کی تقاریر باہر کی دنیا کو دکھانے کے لیے ہے اور باہر کے دنیا کی مرضی سے لکھتے ہیں۔