امریکی صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے‘ ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں: وائٹ ہاﺅس
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنماﺅں کی ون آن ون ملاقات منگل کو ہو گی۔ وہائٹ ہاﺅس کے مطابق آئندہ ہفتے صدر حسن روحانی سے اوباما کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کا امکان ہے۔ صدر اوباما ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے براہ راست ملاقات نہیں کرینگے۔ ایرانی صدر کے حالیہ بیانات کو سراہتے ہیں۔ حسن روحانی کے بیانات سے ایرانی ایٹمی پروگرام پر تشویش کم نہیں ہو گی۔ امریکہ اور ایران کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ امریکہ ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ایران کو ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا ایٹمی پروگرام سویلین مقاصد کیلئے ہے۔