پشاور/ گومل (اے ایف پی + آن لائن + نامہ نگار) اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس سے ایک اہلکار جاںبحق، جوابی کارروائی میں 20 شدت پسند مارے گئے۔ جنوبی وزیرستان میں اسلحے سے بھرے دو ٹرک برآمد کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ریجنسی میں 100 کے قریب شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس سے ایک اہلکار جاںبحق اور 5زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 شدت پسند مارے گئے جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ ایک فوجی عہدیدار کے مطابق جاںبحق ہونیوالے شدت پسندوں کی نعشوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے بچاہوڑا میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ سے بھرے دو ٹرک برآمد کر لئے۔ آپریشن کے دوران 7 غیر ملکیوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نامعلوم افراد نے گومل سے واپڈا کے 3 اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔
اوکزئی
اوکزئی