پٹرول پمپ مالکان اور گاڑیاں دھونے والے محنت کشوں کا وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) پٹرول پمپ مالکان اور گاڑیاں دھونے والوں نے چودھری صادق کی قیادت میں وزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین غریبوں کو بیروزگار مت کرو، گاڑیاں دھونے پر پابندی ختم کرو کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ ان کا روزگار مت چھینیں اور دفعہ 144 کے تحت گاڑیوں کی دھلائی پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیں۔
مظاہرہ
مظاہرہ