لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کی کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2011-12ءمیں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے آٹھ نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے‘ 1943 میں سے 638 کارپوریٹ ممبران نے حقِ رائے دہی استعمال کیا، 14 ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 440 پینل ووٹ حاصل کئے اور آزاد امیدوار کو صرف 6 ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فاﺅنڈر الائنس کے میاں ابوذر شاد نے 506، کاشف یونس مہر نے 586، شاہ زیب اکرم نے 546، احمد حسنین نے 567، رئیس اے شیخ نے 573، حسنین رضا مرزا نے 563، سید محمود غزنوی نے 559، شعیب زاہد ملک نے 555 جبکہ آزاد امیدوار خالد جاوید ربانی نے 90 ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمشن نادر کمال عثمان، شفقت سعید پراچہ اور عاصم قادری پر مشتمل تھا۔خواتین کے لئے مختص ایک نشست پر پیاف فاﺅنڈرز الائنس کی نبیلہ انتصار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کے لئے پولنگ آج ہو گی جس میں 5047 ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ عہدیداروں کا انتخاب 25 ستمبر کو ہو گا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کارپوریٹ کلاس کے انتخاب میں کلین سویپ کے بعد سال 2011-12ءکے لئے لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ اور سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر اور نائب صدر سعیدہ نذر ہونگے۔
چیمبر
چیمبر