اسلام آباد (چودھری صداقت) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وفد صدر عاصمہ جہانگیر کی قیادت میں جمعہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کرے گا۔ چیف جسٹس بار کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ ملاقات کا فیصلہ بار کے ایگزیکٹو ارکان کی جانب سے گذشتہ دنوں جمع کرائی گئی ریکوزیشن کے بعد کیا گیا ہے۔ ریکوزیشن میں ان ارکان نے مطالبہ کیا تھا کہ وکلا ہاسٹل کی تعمیر کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے چیف جسٹس سے درخواست کی جائے کہ وہ سپریم کورٹ کے کسی جج کو بطور نگران مقرر کریں۔ بار کے ایڈیشنل سیکرٹری صالحین مغل کے مطابق ملاقات کے دوران چیف جسٹس سے درخواست کی جائے گی کہ وہ کسی جج کی بطور نگران تعیناتی کریں۔ ریکوزیشن جمع کرانے والے ارکان کا الزام ہے کہ وکلا ہاسٹل کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ مہنگے داموں دیا گیا ہے اس کے علاوہ پونے سات کروڑ روپے کی رقم تعمیراتی کمپنی کو پیشگی ادا بھی کر دی گئی ہے اس ایشو پر بحث کیلئے بھی مذکورہ ارکان نے ہنگامی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی تاہم ان ارکان کے مطابق صدر نے اجلاس نہیں بلایا لہٰذا وہ اس معاملے کو 24ستمبر کو پشاور میں ہونے والے اجلاس میں اٹھائیں گے۔
ملاقات
ملاقات