اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد کی حمایت کرے گا۔ دفتر خارجہ کے حکام اور سفارتی ذرائع نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دلوانے کی کوششوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ذرائع کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا پرجوش حامی رہا ہے‘ بیت المقدس جس کا دارالحکومت ہو۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ فلسطینی اتھارٹی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دلوانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر رہی ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی سرگرم حمایت کر رہے ہیں البتہ اسرائیل اور امریکہ شدت سے مخالفت پر کمربستہ ہیں۔
حمایت
حمایت