کراچی (کرائم رپورٹر +رےڈےو نےوز+ایجنسیاں) شہر کے مختلف علاقوں مےں فائرنگ کے واقعات مےں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مذہبی سکالر طلحہ رحمانی اور ان کا ساتھی زخمی ہوگئے دوسری طرف ٹارگٹ کلنگ مےں ملوث ملزم شاہ انور اور شاہد عرف درندہ کوگرفتار کر لےا گےا ہے۔پولےس کے مطابق سائےٹ کے علاقہ سے گرفتار شاہ انورکا تعلق اےک سےاسی جماعت سے ہے اور اس نے پےر آباد مےں بس پر فائرنگ کرکے 7افراد کو ہلاک کرنے سمےت متحدہ کے 16کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلےا ہے جبکہ لےاری گےنگ وار سے تعلق رکھنے والے شاہد درندہ کو اورنگی ٹاﺅن سےکٹر 10سے رےنجرز نے گرفتار کےا۔ تفصےلات کے مطابق کراچی مےں سائٹ کے علاقہ فرنٹےئر کالونی نمبر دو مےں 50 سالہ چوکےدار محمد سےف اور اورنگی ٹاﺅن مےں مکرم خان کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے قتل کردےا جبکہ بھےنس کالونی کے قرےب جھاڑےوں سے 35 سالہ شخص کی نعش ملی جس کے جسم پر گولےوں کے نشانات موجود ہےں۔ دوسری جانب نےپا چورنگی کے قرےب موٹر سائےکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جامعہ بنورےہ کی شوریٰ کونسل کے رکن مولانا طلحہ رحمانی اور ان کے ساتھی اےک مسجد کے خطےب عبد السلام زخمی ہوگئے جبکہ کرائم رپورٹر کےمطابق پاک کالونی اور ملحقہ علاقوں میں رینجرز کے محاصرے کے دوران گھر گھر تلاشی کے دوران 150سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لےا ہے۔ علاوہ ازےں کھارادر میں بھتہ مافیاءکے 2 ارکان آصف اور جاوید، لانڈھی سے مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل برآمد کرلئے گئے۔دوسری طرف کراچی خودکش دھماکے کے بعد ڈےفنس کے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ شہریوں نے جاں بحق ہونےوالوں کو خراج عقےدت پےش کرنے کے لئے گلدستے رکھے۔ پولےس نے خودکش حملہ کا مقدمہ درج کر لےا ہے۔
کراچی مےں فائرنگ
کراچی مےں فائرنگ