لاہور (اویس قریشی سے) ایل ڈی اے کے ون ونڈو آپریشن کا کمپلیکس 99\\\"ونڈو آپریشن“ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ایل ڈی اے کے روزمرہ کے کاموں کیلئے آئے ہوئے سینکڑوں لوگوں نے نوائے وقت کے سروے کے دوران بتایا ون ونڈو آپریشن کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ یہ اہم محکمہ سربراہ کے بغیر چل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہاں سرعام ہر فائل اور فرد ٹرانسفر پلاٹ سمیت دیگر نوعیت کے ہر کام کا باقاعدہ ریٹ مقرر ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس کمپلیکس میں کوئی بڑا آفیسر نہیں بیٹھتا۔ ایجنٹ مافیا اور کلرک سائلین کو لوٹ رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کے ہر شعبہ میں کرپشن ہے۔ کوئی کام رشوت دیئے بغیر نہیں ہوتا۔ لاہور کے دوسرے کونے پر واقع اس دفتر میں روزانہ 7سو سے 8سو افراد اپنے کاموں کیلئے 7گھنٹوں میں پہنچتے ہیں اور لاکھوں روپے دے کر بھی ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن یہاں خفیہ طور پر چھاپے مارے تو روزانہ درجنوں ملازمین رنگے ہاتھوں پکڑے جا سکتے ہیں۔ سائلین نے بتایا کرپشن میں تقریباً ہر افسر کو حصہ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38