لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر واپڈا پانی اور پن بجلی کے متعدد منصوبے ترجیحی بنیاد پر تعمیر کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر (پاور ) محمد قاسم خان نے واپڈا ہاﺅس کے دورے پر آئے ہوئے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کالج اسلام آباد کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت میجر جنرل نوئیل آئی کھوکھر کررہے تھے۔ جنرل منیجر (ہائیڈرو) پلاننگ حسنین افضال اور جنرل منیجر (کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ) پیپکو ضیاءالرحمن نے وفد کو بریفنگ دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024