مکرمی! آج کل ڈینگی بخار کی وباءپھیلی ہوئی ہے اور ہر کوئی اس خوف میں مبتلا ہے کہ کہیں یہ ڈینگی بخار مجھے یا میرے کسی عزیز کو نہ ہو جائے، اس سے بچنے کی مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں اور حکومت کی طرف سے بھی اس سے بچنے کی مختلف تدابیر بتلائی جا رہی ہیں۔ لیکن ایک چیز جو ہم سب بھول رہے ہیں وہ یہ کہ جب کوئی مصیبت یا وباءقوم کی طرف آتی ہے تو یہ سب ہماری اپنی ہی بداعمالیوں کا نتیجہ ہوتا ہے، اس سے بچنے کی نبی کریم نے اپنی اُمت کو تدابیر بتلائی ہیں وہ یہ کہ جب کوئی ناگہانی آفات آ جائیں تو پوری اُمت مل کر اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرے اور اپنے گناہوں کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے تو اللہ تعالیٰ مصیبتوں سے نجات دے دیتے ہیں۔(وقار حسین شاہ، بمقام دلاور پور، ڈسٹرکٹ گجرات)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024