ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘ نیلامی کے عمل کا جائزہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار) عوام کو سبزی و فروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کےلئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ چیف افسر میونسپل کمیٹی راﺅانوار، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ودیگر متعلقہ محکموں کے افسر بھی موقع پرموجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے گفتگو کرتے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے ،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سبزی منڈیوں میںسستی اجناس کی ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔