اپوزیشن کا احتجاج نا مناسب اور قومی مفادات کیخلاف ،یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں:عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں احتجاج کرنا نا مناسب اور قومی مفادات کے خلاف ہےـیہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پرو ان چڑھانے کا نہیں ـ اپوزیشن کو سب سے پہلے اپنے لیڈروں کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے ـ اپوزیشن عناصر نے پہلے کورونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کی اورپھراپوزیشن ڈینگی پر سیاست چمکاتی رہی اور اب یہ ایک بار پھر منفی سیاست کی آڑ میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں ـ اپوزیشن پراپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ـانہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ـ انشاء اللہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوں گی ـمنتخب نمائندوں اور انتظامی افسران کو مارکیٹوں اور بازاروں کے وزٹ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ور حکومت کے مؤثراقدامات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ـ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں ،صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے.