مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ رواں مالی سال ستمبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ستمبر 2021 میں 23 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کا کہنا تھا کہ ستمبر 2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی تھی۔
مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کا کہنا تھا کہ حکومت توقع رکھتی ہے کہ مختلف شعبوں میں آنے والے مہینوں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی وجہ سے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔