وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گا.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar نے ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کر لی۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) October 21, 2021
آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
وزیر اعلی عثمان بزدار کا مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
واضح رہے وزیر اعلٰی عثمان بزدار کا مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ جاں بحق مزدور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی۔