گوادر: مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا 25 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
گوادر ( نامہ نگار) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے دوران مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اجلاس کنوینر مولانا عبدالحمید انقلابی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی مرکزی و صوبائی سطح پر ہونے والی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مہنگائی اور حکومتی ناکام پالیسیوں کیخلاف گوادر میں بھی منظم انداز میں تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 22 اکتوبر کو شام 4 بجے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی ورکرز میٹنگ ہوگی۔ 23 اور24 اکتوبرکو تحریک میں عوام الناس، وکلا، انجمن تاجران، انجمن ماہی گیروں، سیاسی پارٹیوں، سوشل اکٹیوسٹ اور میڈیا کے دوستوں سے ملاقات کی جائے گی اور بھرپور مہم چلائی جائیگی جبکہ 25 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کیاجاٰئیگا۔