ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی: بلوچستان انتظامیہ
کوئٹہ ( این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی ہدایات پر کوئٹہ میں ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی ٹیموں نے گزشتہ روز جناح روڈ پر لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھا۔ صوبائی انتظامیہ کے مطابق جن افراد نے ویکسین نہیں لگائی ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے افراد کا داخلہ پبلک پارکس، مارکیٹوں ، بس اڈوں وغیرہ میں ممنوع ہوگا۔ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے اس ویکسین کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے حتی الامکان کوششیں کی جاری ہیں اور کورونا کے ضابطہ اخلاق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔30 اکتوبر تک ویکسی نیشن لگوانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا تاکہ اس مہلک مرض کے مزید پھیلائو کو روکا جاسکے۔