راولپنڈی کے گلی محلے سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھے
راولپنڈی ( محبوب صابر) نبی کریم ؐکی ولادت باسعادت کو راولپنڈی شہر و کینٹ میں انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ درود پاک کے ورد میںمنایاگیا،اس حوالے سے شہر و کینٹ میں ہر گلی محلے سے جلوس نکالے گئے جو کہ مرکزی جلوسوں میں شامل ہوگئے ،شہر کے مرکزی جلوس جامعہ مسجد روڈ سے نکالاگیامرکزی جلوس عید میلاد النبیؐ کاافتتاح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمان ، پیر سرکارجی اور مرکزی خطیب حافظ اقبال رضوی نے کیا، تلاوت کلام پاک نعت رسول مقبول کے بعد دعا ہوئی شیرینی تقسیم کی گئی جس کے بعد جلوس میلاد لنبی ؐدرود پاک کی صدائوں میں روانہ ہوگیا،اس موقع پر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے راہنماء حاجی ملک اختر علی، ملک وحید اختر ، ندیم شیخ، شیخ ابرار، شاہد غفور پراچہ، شرجیل میر، طاہر تاج بھٹی، ملک محمد سرمد ،حاجی ملک منیر، ضیاء محی الدین، چوہدری افتخار ،محمد بشیر بٹ ، طارق وحید بٹ، چوہدری خورشید انور،مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ کے راہنماء شیخ اعظم خورشید، ضیاء اللہ شاہ، حافظ محمد آفتاب، طارق منیر بٹ، حافظ محمد افسر، حماد قریشی، محمد ایوب، شیخ فرخ خورشید ایڈووکیٹ، راجہ راشد حمید سمیت دیگر موجود تھے۔ بزم اولیاء کے نعت خوان ہدیہ صلوٰۃ و سلام پیش کیا جا تا رہا، جلوس پل شاہ نذر، امام باڑہ چوک، ، بنی چوک، سرکلر روڈسے مری روڈ ، کمیٹی چوک، اقبال روڈ ، نیامحلہ چوک، ٹرنک بازار، میلاد چوک، (سابقہ فوارہ چوک)، راجہ بازار، ڈنگی کھوئی چوک، بانساں والا بازار تک رواں دواں رہا اور جامعہ مسجد روڈ پر ہی اختتام پذیر ہوا، جلوس میں ٹرالر ، مزدا، شہہ زور اور میوزک والی پارٹیوں کا داخلہ بند تھا،،جلوس میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے،دوسری جانب چھاونی کے جلوس میلاد کا آغاز میلا دچوک چونگی نمبر22 سے چوہدری اقبال روڈ ٹینچ بھاٹہ، قصائی چوک، آخری سٹاپ ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں روڈ، کمال آباد ، کلمہ چوک، بابا گوہر علیشاہ، بابا لال شاہ بخاری، میلاد چوک چونگی نمبر22سے عید گاہ آدڑہ خان محمد روڈ، خٹک چوک، آر سی بی روڈ، مال روڈ، محفوظ روڈ، حیدر روڈ، پولیس اسٹیشن روڈ، کوئلہ سنٹر، نشتر سٹریٹ، آدمجی روڈ، احاطہ مٹھو خان ، مولوی محمد حسین سڑیٹ، کباڑی بازاراختتام پذیر ہوا، جلوس میں انعامات کے ساتھ ساتھ لنگرو نیازکا خصوصی انتظام کیا گیا شرکاء جلوس تمام رستے درود سلام کا ذکر کرتے رہے اور فضاء اللہ اکبر ، اور آمد مصطفے مرحبا مر حبا کے نعروں سے گونجتی رہی ۔