بر یگیڈئیر سلیمان نذر نے سٹیشن کمانڈرو صدر کنٹونمنٹ بورڈ کا چارج سنبھا ل لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹیشن کمانڈرو صدر کنٹونمنٹ بورڈ بر یگیڈئیر سلیمان نذر نے اپنے منصب کاچارج سنبھالتے ہی راولپنڈ ی کنٹونمنٹ بو رڈ کا دورہ کیااس موقع پر سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک نے ان کا استقبال کیااس موقع پر سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک ،ایڈیشنل سی ای او،مجاہد شاہ،ماریہ جبین ،ایڈیشنل سی ای او نوید نواز ،ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسر ا،سیکر ٹری کینٹ بورڈ قیصر محمود اوردیگر سنیئر عملہ نے استقبال کیا سی ای او نے پر یزیڈنٹ و سٹیشن کمانڈر کا تعارف اپنے تما م عملہ سے کرایا جبکہ پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ نے دفترہذ ا میں پو دا لگایا اور ملکی و قومی سلا متی کیلئے دعا بھی کی دورے کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اُنہیں مفصل بر یفنگ پیش کی گئی اورکنٹونمنٹ بورڈ کے صو ابدیدی فر ائض اورکارکردگی کے بارے میں بھی پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کو آگاہ کیا گیا ۔