سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گھریلو تشدد کے واقعہ پر گرفتار
سڈنی(آئی این پی) گھریلو تشدد کے واقعے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کرلیاگیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساتھ ویلز پولیس نے مائیکل سلیٹر کو مینلی کے علاقے سے گرفتار کرلیا اور انہیں اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی ہے۔تھانے میں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے لیکن اب بھی تک انہیں چارج نہیں کیاگیا۔ پولیس نے مائیکل سلیٹر کا نام لیے بغیر ایک 51سالہ شخص کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہناہے کہ گھریلوتشدد کے باریمیں ملنے والی شکایات کے بعد تفتیش جاری ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں ہی مائیکل سلیٹر کی اپنے ملک کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کی وجہ سے ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی ہوگئی تھی۔وہ آسٹریلوی ٹی وی چینل کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے۔