دوستانہ میچ : وزڈم الیون سٹار نے فرینڈز کرکٹ کلب کو 40 رنز سے ہرا دیا
کہروڑپکا (خبرنگار)وزڈم الیون سٹار نے فرینڈز کرکٹ کلب کو 40 رنز سے ہرا دیا۔ تفصیل کے مطابق وزڈم الیون سٹارراجہ محمد فاروق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 29.2آوورز میں 244 بنائے، وزڈم الیون کی جانب سے شان الہٰی نے 72 رانا شان نے62 رانا شہزاد 51رنز بنائے۔ ایف سی سی کی جانب سے عاقب نے چار کھلاڑیوں آوٹ کیا۔ 245رنز کے ہدف کے تعاقب میں 26ویں آوور میں 204 رنز بنا آل آوٹ ہوگئی۔ ایف سی سی کے عزیز کے تیزترین 85رنزبھی شکست سے نہ بچا پائے ۔ وزڈم الیون سٹار کی جانب سے تقی شاہ 3 علی ذیشان شہزاد نے 2/2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔