چار روزہ فری فیملی ڈرامہ "جینا چاہتا ہوں "کی ریہرسل کا آغاز
ملتان (جنرل رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 25 اکتوبر سے شروع ہونیوالے چار روزہ فری فیملی ڈرامہ "جینا چاہتا ہوں "کی ریہرسل آرٹس کونسل میں شروع ہو گئی ،اس ڈرامہ کے مصنف یعقوب سید ، ہدایتکار اعجاز چند ، معان ہدایتکار اختر علی اختر جبکہ فنکارون میں کومل ناز ، ایمان شاہ ، دعا چوہدری ، فوزیہ شاہین ، مالک سندھی ، شریف رنگیلا ، سیف بوٹا ، سکندر بھٹہ ، رمضان شہزاد ، ندیم ملک ، فہد اعوان اور چائلڈ سٹار سفیان سید شامل ہیں